ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست نمٹا دی

 ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست نمٹا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: این اے 119 میں ضمنی الیکشن کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو شالیمار چوک میں جلسہ کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست نمٹا دی۔عدالت نے درخواست ڈپٹی کمشنر کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس رسال حسن سید نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شہزاد فاروق کی درخواست پر سماعت کی ۔پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق اعتراض کیا اور عدالت کو بتایا کہ شالیمار چوک گنجان ہونے کی وجہ سے جلسہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی البتہ گڑھی شاہو یا کاپر سٹور چوک میں جلسے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔جسٹس رسال حسن سید نے ریمارکس دئیے کہ جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کے امیدوار کا آئینی حق ہے۔ درخواست گزار وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈپٹی کمشنر جہاں جلسے کی اجازت دیں گے وہاں انتظامات کرلیں گے۔ جسٹس رسال حسن نے ریمارکس دئیے کہ درخواست گزار جلسے کیلئے ڈی سی کو متبادل جگہ کے بارے تجاویز دیں۔

عدالت نے درخواست ڈپٹی کمشنر کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔