سٹی42: خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مجموعی طور پر 36 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوئے۔
بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں صوبہ میں 12 اپریل سے اب تک بارشوں سے متعلق حادثات میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیل بتائی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مجموعی طور پر 36 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوئے۔
بارشوں کے باعث 2 ہزار 391 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 388 مکانات کو مکمل اور 2 ہزار مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم نے بارشوں سے متاثر افراد کی امداد کیلئے 11 کروڑ روپے جاری کیے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔