سٹی42: جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس شروع ہو گیا جو کہ منصورہ میں 3دن جاری رہے گا جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سالانہ رپورٹ پیش ہو گی اور اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں مجالس قائمہ اور کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش ہوں گے جبکہ مرکزی مجلس شوری اہم قومی ایشوز پر قراردادوں کی منظوری بھی دیں گی۔حافظ نعیم الرحمان شوری سے مشاورت کے بعد نظم جماعت ، سیکرٹری جنرل اور نائب امراء جماعت کا اعلان کریں گے۔
ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔