امریکا نے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کردی

امریکا نے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کردی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کو مکمل ریاست کی رکنیت دینے کی درخواست پر امریکا نے ویٹو کردی۔

 خبر رساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل کے 12 ارکان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کی، برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ نے قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ امریکا نے درخواست کو ویٹو کردیا۔

 فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا کی جانب سے درخواست ویٹو کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی قرار دیا۔حماس نے بھی امریکی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکا کے اس اقدام سے متعلق پہلے سے خدشہ تھا۔

 دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج سلامتی کونسل میں شرمناک تجویز مسترد کردی گئی۔ اسرائیلی وزیر خاجہ نے کہا کہ دہشتگردی پر فلسطینی ریاست کو انعام نہیں دیا جائے گا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ دوریاستی حل میں پیشرفت نہ کی گئی تو تشدد کا خطرہ بڑھے گا۔

Ansa Awais

Content Writer