سٹی 42: یو اے ای میں تاریخ کی شدید ترین بارشوں سے دبئی ائیرپورٹ پر آپریشنز بری طرح متاثر ہونے کے بعد آئیرپورٹ کو جمعہ کی صبح تک کیلئے بند کرنا پڑ گیا۔
یو اے ای ایوی ایشن نے دبئی ائیرپورٹ کو جمعہ کی صبح 4بجے تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بذریعہ نوٹم غیر ملکی ائیرلائینز کو دبئی ائیرپورٹ کی بندش کے متعلق آگاہ کردیا گیا۔
آج رات تمام ائیرلائینز دبئی کے لیے جمعہ کی صبح 4بجے کے بعد سے فلائیٹ شیڈول مرتب کر رہی ہیں۔
لاہور سمیت ملک بھر سے دبئی جانے والی پروازوں کو ری شیڈول کرنے کی ہدایات جاری ہو چکی ہیں۔
لاہور سے دبئی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 418 کی روانگی میں تاخیر کردی گئی۔
لاہور سے ایمریٹس جانے والی پرواز ای کے 623 کی روانگی میں ساڑھے 5گھنٹے تاخیر کر دی گئی۔
دبئی سے لاہور آنے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 دو گھنٹے پنتالیس منٹ تاخیر کا شکار کردی گئی۔
لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اےکی پرواز پی کے 203 کی روانگی میں بھی 4گھنٹے کی تاخیر کردی گئی۔
پی۔آئی اے، ائیربلیو اور ایمریٹس کی جانب سے لاہور ائیرپورٹ سے پروازوں کے شیڈول تبدیل کردیا۔
دبئی ائیرپورٹ صرف پروازوں کی آمد کے لیے بند کیا گیا ہے۔دبئی سے پروازوں کی دیگر ممالک کی روانگی شیڈول کے مطابق ہی ہو گی۔