(ویب ڈیسک)قصور سے لاہور میں داخل ہونیوالی ملاوٹی دودھ سے بھری گاڑی کو پکڑ لیا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پائوڈر ملا دودھ مٹھائیاں تیار کرنے کے لیے سویٹس یونٹس کو سپلائی کیا جانا تھا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ویجیلنس ونگ کی اطلاع پر خفیہ راستے سے لاہور میں داخل ہونے والی ملاوٹی دودھ سے بھری گاڑی کو پکڑا ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی سربراہی میں موقع پر کیے گئے تمام ٹیسٹ فیل ہونے پر4ہزار لیٹر دودھ نما سفید محلول کو تلف کیا گیا ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دودھ سے کریم نکال کرگاڑھا پن بڑھانے کے لیے پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ کی گئی تھی۔