وزیر اعلیٰ پنجاب نے عید الفطر کے موقع پر انتظامیہ اور پولیس کو ٹارگٹ دے دیئے

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے عید الفطر کے موقع پر انتظامیہ اور پولیس کو ٹارگٹ دے دیئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر انتظامیہ اور پولیس کو ٹارگٹ دے دیئے ہیں۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او ، سیکرٹریزسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن، ٹرانسپورٹ، صنعت، اوقاف، زراعت، کمشنر لاہورڈویژن، کین کمشنر، ڈی جی پی ایچ اے اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنر ز،آر پی اوز،ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ 

وزیر اعلیٰ کی جانب سے صفائی وٹریفک کے بہترین انتظامات کے ٹارگٹ دئیے گئے، زائدکرائے کی وصولی ، ون ویلنگ کی روک تھام کے ٹارگٹ دئیے گئے اور مسافروں سے زائدکرایہ لینے والے ٹرانسپورٹر زکیخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا گیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام وانتظامی افسران کو ذاتی طور پر چیکنگ کی ہدایت جاری کی گئی، بڑے شہروں میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے بہترین اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا اور زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف بلاتفریق ایکشن لینےکاحکم دیا گیا ۔ 

 وزیر اعلیٰ کی جانب سےسیاحتی مقامات ،پارکوں میں بچوں کے جھولوں کی سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی اور مری و دیگر سیاحتی مقامات پر عید کے موقع پر خصوصی انتظامات کا حکم دیا گیا، عید تعطیلات کے دوران صفائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی جاری کی گئی،غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لینےکا حکم دیا گیا، ون ویلنگ کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔ 

اجلاس میں نگران وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اوورچارجنگ پر مسافرو ں کی شکایات قابل قبول نہیں، محکمہ ٹرانسپورٹ اورانتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود رہیں، بس اڈوں پر چیکنگ کی جائے ، اوورچارجنگ پر کارروائی یقینی بنائی جائے، جہاں شکایت ملے بلامتیاز ایکشن لیا جائے گا، صفائی کے ناقص انتظامات برداشت نہیں کروں گا، کھانے پینے کی اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ پارکوں کے جھولوں کے معیار کو جانچ کر باقاعدہ سرٹیفکیٹ لیا جائے، سینئر انتظامی اور پولیس افسران تمام انتظامات کی خود نگرانی کریں، ون ویلنگ روکنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، ون ویلنگ کرنے والوں کو قانون کے تحت سزا ملے گی۔
 

Ansa Awais

Content Writer