( سٹی42)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی شرعی طور پر کیا حیثیت ہے ؟اور کیا بشریٰ بی بی عمران خان کے نکاح میں ہیں یا ابھی تک خاور مانیکا کے نکاح میں ہیں؟ مفتی عبدالقوی نے سب کچھ واضح کر دیا ہے۔
سٹی 42کے وی لاگر مناظر علی کے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنمامفتی عبدالقوی نے بتایا کہ 17 نومبر کو عدالت نے خلع کا فیصلہ دیا اور یکم جنوری کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح ہوا۔ پھر 90 دن پورے ہونے کے بعد 18 فروری کو مفتی سعید نے ان کا دوبارہ نکاح پڑھایا ۔عید کے بعد جس دن 25 سے 35 منٹ گفتگو کی اسی دن ہی مقدمہ خارج ہو جائے گا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی کو 2 دفعہ طلاق ہوئی ایک مرتبہ خاور مانیکا نے لکھ کر طلاق دی پھر وکیل کے مشورے سے عدالت سے خلع کا مقدمہ کر دیا گیا اور یک طرفہ کارروائی کے بعد خلع ہوئی۔ یک طرفہ فیصلے کے بعد ہونے والی خلع غیر شرعی ہوتی ہے۔ اس کے بعد بشریٰ بی بی ابھی تک خاور مانیکا کی زوجیت میں ہیں۔ مفتی سعید نے جو پہلا نکاح پڑھا وہ بھی غلط ہے اور دوسرا نکاح بھی پڑھایا وہ بھی غلط ہے۔ آج تک بشریٰ بی بی خاور مانیکا کی بیوی ہیں۔