ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے نوٹوں سے متعلق اہم خبر آگئی

نئے نوٹوں سے متعلق اہم خبر آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عیدالفطر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے نوٹ جاری نہیں کئے، کراچی کی عوام  بلیک میں زائد پیسے دیکر کرارے نوٹ خریدنے پر مجبور  ہوگئے۔

عید کے دن قریب آتے ہی کراچی کی بولٹن مارکیٹ نئے نوٹوں کی جنت بنی ہوئی ہے، جہاں اضافی رقم لے کر ایک ہزار سے لیکر 10 روپے کے نوٹ کی گڈی کھلے عام بلیک میں فروخت کی جارہی ہے۔خریداروں کے رش کی وجہ سے دکانداروں کے بھی نخرے بڑھ گئے ہیں، بچوں کی عیدی کیلئے کرارے نوٹ لینے کیلئے آئے شہریوں نے خریداری کو مجبوری قرار دیا۔

بولٹن مارکیٹ کی کرنسی بازار میں پرائز بانڈ کے ساتھ ساتھ یومیہ لاکھوں روپے کے نئے کرنسی نوٹوں کا کھلے عام کاروبار ہوتا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کیلئے ماضی کی طرح سہولیات فراہم نہ ہونے پر شہری بلیک مارکیٹ سے نوٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر