ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا پھر مہنگا،قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Gold rates increased,
کیپشن: Gold rates
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے  ،سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
شہر لاہور کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں نے نئے ریکارڈز بنا ڈالے، 950 روپے اضافے کے بعد سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ صرافہ بازاروں میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 33 ہزار 300 روپے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1 لاکھ 22 ہزار روپے ہوگئے جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 16 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔جیولرز برادری کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تباہ کن اضافے نے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ آسمان پر پہنچا دیئے ہیں جس سے کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔