مہنگائی کے ستائے شہریوں کو حکومت نےبڑی خوشخبری سنا دی

flour price decreased,Punjab government
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ  دلشاد حسین)مہنگائی کے ستائے شہریوں کو حکومت نےبڑی خوشخبری سنا دی،دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں  کمی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 
وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے حکم پر محکمہ خوراک نےآٹا سستا کردیا،پنجاب بھر میں ہر مقام پر 10 کلو آٹا تھیلا 450 روپے میں فروخت ہوگا،بزدار حکومت نے صرف رمضان بازاروں کیلئے سستا آٹا پیکج دیا تھا،شہباز حکومت نے تمام صوبے میں یکساں نظام لاگو کردیا۔دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں100 روپے کمی کی گئی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق فلورملز 20 کلو پیکنگ میں آٹا تیار نہیں کریں گی، صرف 10 کلو سبز تھیلا کی پیکنگ سپلائی ہو گی،فلورملز جمعرات سے آٹا سپلائی شروع کریں گی، قبل ازیں صرف رمضان بازار میں 450 روپے میں آٹا دستیاب تھا۔
محکمہ خوراک فلورملز کو 1600 روپے فی من قیمت پر گندم فراہم کرے گا، ایک بوری گندم میں سے8 تھیلے آٹا تیار کرناہوگا۔رمضان المبارک کے اختتام تک اوپن مارکیٹ اور رمضان بازاروں میں سستا آٹا فروخت ہوگا،عید سے قبل سکیم ختم ہوجائے گی۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا اور چئیرمن ملک طاہر کی جانب سے سکیم کا خیر مقدم کیا گیا۔