وفاقی کابینہ میں لاہور کے تین وزیر ، ایک مشیر شامل 

saad rafique,azam nazeer tarar, ayaz sadiq & aun ch
کیپشن: saad rafique,azam nazeer tarar, ayaz sadiq & aun ch
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمر اسلم : وزیراعظم شہباز شریف کی نوتشکیل شدہ وفاقی کابینہ میں لاہور سے تعلق رکھنے والے تین اراکین بھی  بھی شامل ہیں جبکہ ایک مشیر برائے وزیراعظم بھی لاہور سے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے دو حلقوں اور لاہور سے منتخب ہونے والے ایک سینٹر کابینہ میں شامل ہوئے ہیں جبکہ ایک مشیر برائے وزیراعظم بھی لاہور سے ہیں۔ قومی اسمبلی سے منتخب دو اراکین خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق کابینہ میں شامل ہوئے ہیں خواجہ سعد رفیق کو وزارت ٹرانسپورٹ  کا چارج ملا ہے۔ خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 سے  جبکہ سردار ایاز صادق این 129 سے رکن اسمبلی ہیں۔اسی طرح سینٹر اعظم نذیر تارڑ کا تعلق بھی لاہور سے ہے انہیں وزارت قانون کا چارج ملا ہے ۔ اسی طرح وزیراعظم کے مشیر عون چودھری کا تعلق بھی لاہور سے ہے۔ انہیں مشیر برائے ا مور نوجوانان مقررکیا گیا ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف کا تعلق بھی لاہور سے ہے۔