ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے مزاری قبیلہ  کن کے نام پوچھ رہا ہے ? 

dost muhammad mazari seputy speaker Punjab Assembly
کیپشن: dost muhammad mazari
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: قبیلے کا سردار ہوں کوئی کمزور نہ سمجھے ، مجھ سے میرے لوگ تشدد کرنیوالوں کے نام پوچھ رہے ہیں ۔ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری چودھری پرویز الہی کے خلاف کھل کر سامنے آ گئے۔

 رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ پرویز الہی نے مجھے چھٹی پر چلے جانے کا کہا کیا میں ان کا ذاتی ملازم ہوں جو ان کی ہر بات مانوں۔ پرویز الہی اگر ناجائز کام کرنے کو کہیں گے تو ہر گز یہ کام نہیں کروں گا ۔  کچھ لوگ سسٹم کو ڈی ریل اور جمہوریت کو ناکام کرنا چاہتے ہیں۔ پرویز الہی اور پی ٹی آئی نے صوبہ میں آئینی بحران پیدا کیا ہوا ہے۔ مجھے کورٹ نے آرڈر دیا تھا تو تب ہی قانون کے تحت کارروائی چلائی۔انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت اگر سپیکر نہ ہو تو ڈپٹی سپیکر وگرنہ پینل آف چئیرمین کارروائی چلاتاہے۔ آج بھی فخر سے کہتا ہوں جو کچھ کیا وضع داری اور دیانتداری سے کیااس پر آج بھی کھڑا ہوں

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ کہیں بندے مروا دیں یا ڈکیتی کروا تو پھر پارٹی لائن بالکل ٹھیک ہے۔ حلف اٹھایا ہےکہ قانون کی پاسداری کرنی ہےتو کہتے ہیں پارٹی چھوڑ گئے اور منحرف ہوگئے جس دن میں کسی دوسری طرف ووٹ دے جائوں تو میرے اقدام کی اس وقت مذمت کریں ۔نہ بزدار اور نہ ہی پرویز الہی کی پارٹی میں ہوں جب کوئی جماعت جوائن کروں گا تو سب کو بتا دوں گا۔ خان صاحب کہتے ہیں عدالتیں رات کو کھولیں گئیں تو سوچیں کیوں کھولی گئیں۔

 انہوں نے وارننگ دی کہ مجھے بزرگوں نے عزت شرافت اور محبت سکھائی اسے کوئی کمزوری نہ سمجھے۔ قبیلے کا سردار کسی سےڈکٹیشن نہیں لوں گا مزاری قوم میرا خاندان ہے وہ مجھ سے پوچھ رہے ہیں اس کا نام بتائیں جس نے تشدد کیا۔ مزاری قوم کےساتھ بیٹھ کر مشاورت کروں گا پھر فیصلہ کرنا ہے کیا کریں؟ ہمارے لوگ احتجاج کرنے کےلئے تیار ہیں۔