ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران حملوں کی زد میں آنے والی ایم پی اے فرح آغا کی ویڈیو جاری کردی۔
فیاض الحسن چوہان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ میری بہن فرح آغا ہیں اور اس طرح کی دس بزرگ خواتین ممبر اسمبلی ہیں جنہیں حمزہ شہباز اور دوست مزاری کی سرپرستی میں پولیس نے ٹھڈھے مارے اور بوٹوں تلے روندا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر ہم پولیس کا ماتھا چومتے یا پھر انہیں اسمبلی سے باہر نکالنے کی جدوجہد کرتے۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) April 19, 2022
یہ میری بہن فرح آغا ہیں اور اس طرح کی دس بزرگ خواتین ممبر اسمبلی ہیں جنہیں حمزہ شہباز اور دوست مزاری کی سرپرستی میں پولیس نے ٹھڈھے مارے اور بوٹوں تلے روندا۔۔!
یہ دیکھ کر ہم پولیس کا ماتھا چومتے یا پھر انہیں اسمبلی سے باہر نکالنے کی جدوجہد کرتے۔۔!! pic.twitter.com/5XzNfmWQik