ویب ڈیسک: تاجروں نے وزیر اعظم سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس کونسل نے وزیر اعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاجروں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا جس میں تاجروں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر دی گئی سبسیڈی کوفوری ختم کیا جائے اور اب مزید ایسے اقدامات نہ اٹھائیں جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو۔
خط کے متن کے مطابق غیرضروری اشیاء کی درآمدات پر پابندی عائد کی جائے اور ورک فرام ہوم کی اجازت دی جائے، کمرشل سینٹرز اور شادی ہالز کو جلد بند کیا جائے۔
پاکستان بزنس کونسل نے خط میں لکھا کہ جلد سے جلد آئی ایم ایف سے بات جیت کا آغاز کیاجائے اور سری لنکا جیسے حالات سے پاکستان کو بچایا جائے۔
پاکستان بزنس کونسل نے خط میں مزید لکھا کہ مناسب پاکستان ایکس چینج ریٹ کا تعین کیا جائے، برآمدات میں اضافے کے لئے ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر مصنوعات پر ٹیکس چھوٹ دی جائے، نان فائلرز پرو ہولڈنگ ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس بڑھایا جائے۔
پاکستان بزنس کونسل نے وزیر اعظم کو مزید لکھا کہ نئے ایل این جی ٹرمینلز پر جلد کام کیا جائے ایل این جی ٹرمینلز سے پلانٹس کی کارکردگی بڑھے گی، توانائی کی قلت میں کمی ممکن ہوگی۔