ڈاکٹروں پر بڑی پابندی لگا دی گئی

Doctor
کیپشن: Doctor
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈاکٹروں پر بڑی پابندی لگا دی گئی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے تمام ڈاکٹرز کو نسخے میں ادویات کا برانڈ اور نام لکھنے سے روکنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق ڈریپ کی جانب سے ڈاکٹرز کو ایک نوٹیفکیشن ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مریض کو نسخے میں دوائی کا نام اور برانڈ لکھ کر نہ دیں، ڈاکٹرز مریض کو دیئے جانے والے نسخے میں صرف دوائی کا فارمولا لکھیں گے۔
 واضح رہے کہ نجی اور سرکاری سطح پر ڈاکٹر صاحبان بااثر میڈیسن کمپنیوں کا مہنگا نسخہ لکھ دیتے ہیں۔ ڈریپ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے نسخے میں برانڈ کا نام لکھنے سے مریض مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہوتے ہیںجس سے عام مریض پر بوجھ پڑتا ہے ۔
ڈریپ نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز ادویات کے برانڈ کے نام کی بجائے سالٹ لکھیں گے اور انہیں صرف ادویات کا فارمولا لکھنے کی اجازت ہوگی، نسخے پر کسی بھی کمپنی یا ا±س کی دوا کا نام لکھنا غیر قانونی اقدام میں شمار کیا جائے گا۔اتھارٹی نے نوٹیفکیشن میں لکھا کہ پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ کو متعدد بار بااثر میڈیسن کمپنیوں کے برانڈ نام لکھنے کی شکایات موصول ہوئیں تھیں اور اسی بنیاد پر ادویات کا نام لکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔