طلباءو طالبات کے لئے سکالرشپس کا اعلان

scholarships
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی کا مستحق طلباءو طالبات کے لئے سکالرشپس کا اعلان، سکالرشپ حاصل کرنے والے مستحق طلباءو طالبات کو ٹیوشن فیس بھی واپس کر دی جائے گی ۔ 
 تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے مستحق طلباءو طالبات کے لئے سکالرشپس کا اعلان کیا ہے، آن کیمپس مستحق طلباءکو نو کروڑ پچاس لاکھ روپے کے سکالرشپس دئیے جائیں گے۔سکالرشپ کے تحت مستحق طلباءو طالبات کو ماہانہ 5 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ سکالرشپ کے تحت ایک طالبعلم کو پنجاب یونیورسٹی سالانہ ساٹھ ہزار روپے فراہم کرے گی۔
نیڈ بیسڈ سکالرشپ سکیم کے تحت سالانہ 1300 غریب طلباءو طالبات استفادہ حاصل کرینگے ۔نیڈ بیسڈ سکالرشپ سکیم کے تحت شعبہ جاتی کمیٹیاں مستحق طلباءکے انٹرویوز بھی کرے گی۔

 واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین سکالرشپ پروگرام کے تحت 5 سال میں ساڑھے 3 لاکھ اسکالر شپس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت ہر سال5.5 ارب روپے اس سکالر شپ پر خرچ کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والے گھرانوں کے طلبا کیلئے رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم سکالرشپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ رحمت اللعالمین ? سکالر شپ تمام پاکستانی طلبا کے لیے ہے، سکالر شپ میرٹ پر دی جائے گی، اس سے قبل پاکستان میں کبھی اس سطح کی سکالر شپ نہیں دی گئی تھی، طالبعلم سکالر شپس کیلئے آن لائن اپلائی کریں، ریاست مدینہ میں تعلیم اور انصاف کو بنیادی اہمیت حاصل رہی ہے، سکالر شپ پروگرام میں وفاقی حکومت تعاون کررہی ہے۔