موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

weather
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)ہر نئے دن کے ساتھ شہر کا موسم بھی بدل رہا ہے، موسم میں واضح تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ صبح سے ہی شہر کا موسم خشک اور معتدل ہے ،ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا موسم خشک اورمعتدل جبکہ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے، درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
 ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد اور ہوا کی رفتار 7 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ موسم خشک ہونے کے باعث شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس بھی بڑھ رہا ہے۔ 
 منگل کے روز پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے ساتھ بونداباندی کے امکانات ہیں۔ کینٹ میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس 161 ریکارڈ کیا گیا ہے ایمپریس روڈ گڑھی شاہو 157, کوٹ لکھپت 150, مراتب علی روڈ گلبرگ 107, فیز 8 ڈیفینس 90, عسکری ٹین 88 جبکہ ایف سی کالج میں 72, عسکری ٹین میں 84 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔