لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے ڈھولچی گونگا سائیں چل بسے

Goonga Saieen death
کیپشن: Goonga Saieen death
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی :المشہور ڈھولچی گونگا سائیں حرکت قلب  بندہونے سے لاہور میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق  صوفی طرز پر دیوانہ وار ڈھول بجا کر ہزاروں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے ڈھولچی گونگا سائیں  حرکت قلب بند ہونے سے لاہور میں انتقال کر گئے، گونگا سائیں کی وجہ شہرت صوفی طرز کی ڈھول کی تھاپ پر دیوانہ وار رقص تھا اور یہ رقص وہ خود ہی ڈھول بجاتے ہوئے ہر جمعرات کو  لاہور کے علاقے اچھرہ میں واقع شاہ جمال کے مزار پرکرتے تھے۔

گونگا سائیں نے اپنے اس طرز موسیقی و رقص کو نہایت کامیابی سے روشناس کرایا ہے، بابا شاہ جمال جو انیسویں صدی کے مشہور صوفی بزرگ  تھے ان کے بارے میں مشہور ہ تھاکہ وہ بھی اسی طرز کے ڈھول کی تھاپ پر رقص سے اپنے وجدکا اظہار کیا کرتے تھے ایک ہی آلہ موسیقی کی مدد سےانہوں  نے صوفی طرز معاشرت اور اسلام کو پھیلانےمیں اہم کردار ادا کیا تھا۔