مظاہرین سے مذاکرات, شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

مظاہرین سے مذاکرات, شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا
کیپشن: Sheikh Rasheed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا اہم ویڈیو پیغام جاری، کہتے ہیں ٹی ایل پی سے بات چیت چل پڑی ہے، ملاقات کا پہلا دور کامیاب رہا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کا عمل شروع ہوچکا ہے، ٹی ایل پی سے مذاکرات کا پہلا دور ہو چکا ہے جبکہ دوسرا دور بھی آج ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یرغمالی پولیس اہلکار چھوڑ کر ٹی ایل پی کارکنان مسجد رحمت العالمین میں چلے گئے ہیں اور پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے پہلی میٹنگ کی جو کامیاب ہوئی۔ بات چیت چل پڑی ہے، امید ہے جلد معاملہ حل ہو جائے گا۔

 واضح رہے گزشتہ روز پٹرول بموں اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس متشدد جتھے نواں کوٹ پولیس سٹیشن پر حملہ آور ہوئے، جوابی کارروائی صرف سیلف ڈیفنس اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کیلئے کی گئی جہاں رینجرز اور پولیس اہلکارمحصور ہوگئے تھے اور تقریباً 6پولیس اہلکار زخمی ہوئے. ڈی ایس پی نواں کوٹ سمیت 12پولیس والوں کو اسلحے کے زور پر اغواکرکے اپنے مرکز میں لے گئے۔ پولیس کی طرف سے کوئی آپریشن پلان نہیں کیا گیا تھا اور جوابی کارروائی صرف سیلف ڈیفنس اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کی لئے کی گئی۔ 

دوسری جانب یتیم خانہ چوک میں ہونے والے اس واقعہ کے خلاف مفتی منیب الرحمان نے دیگر علما ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک بھر میں پر امن پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس کی حمایت مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی سمیت تاجر اور ٹرانسپورٹر تنظمیوں نے بھی کر دی ہے۔