ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور آپریشن کی خبروں پر پابندی،پی ایف یوجے کاحکومت سے اہم مطالبہ

لاہور آپریشن کی خبروں پر پابندی،پی ایف یوجے کاحکومت سے اہم مطالبہ
کیپشن: PFUJ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(،پی ایف یوجے) کی لاہور میں ہونے والے واقعات  سے متعلق نشرواشاعت کی مذمت،صدر پی ایف یوجے کاکہنا تھا کہ پابندی سے حقائق سامنے نہیں آرہے،افواہیں گردش کررہی ہیں جس کے باعث صورت حال مزید سنگین ہورہی ہے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(،پی ایف یوجے) نے حکومت پر واضح کیا کہ ایک مذہبی گروپ کے احتجاج کو روکنے کے لئےپولیس آپریشن اور مظاہرین کی مزاحمت کی کوریج پرپابندی سےجنم لینے والی افواہیں ملکی امن وسلامتی کے لئے نقصان دہ ہیں،صحافیوں کوحقائق رپورٹ کرنے کا حق ہے جس کو غصب نہیں کیاجاسکتا۔صدرپی ایف یوجے شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصرزیدی نے جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت کی طرف سے مذہبی دھرنوں کو روکنےپولیس آپریشن کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حا ل پر پابندی لگانے سےحالات اور خراب ہورہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ اس سے نہ صرف مسائل بڑھ رہے ہیں بلکہ حکومت مخالف جذبات کو بھی ہوا ملے گی،اس سے لوگوں کے حقائق جاننے کی آزادی کوبھی نقصان پہنچا ہے،لاہور آپریشن کی خبروں پرپابندی کی وجہ سےپھیلنے والی افواہوں کے اثرات پنجاب کے کئی علاقوں میں نظرآرہے ہیں،پی ایف یوجے کی قیادت نے حکومت سے اپیل کی کہ خبروں کی نشرواشاعت پرلگی پابندی کا فیصلہ واپس لیاجائے کیونکہ اس سے میڈیا ورکرز کے لئے بھی پریشانی بڑھ رہی ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ آزادی صحافت کے حوالے سےحکومت کے بلندوبانگ دعوؤں کے مقابلہ میں جس طرح کی روکاٹیں کھڑی کی جارہی ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ صورت حال انتہائی حساس ہے لیکن کسی بھی طرح کامیڈیا بلیک آؤٹ جیسا اقدام صورت حال کومزید سنگین بنادے گا،لہذا حکومت ایسی تمام پابندیوں کافیصلہ فوری واپس لے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer