ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلباء ہوجائیں تیار!تعلیمی ادارے کھل گئے

طلباء ہوجائیں تیار!تعلیمی ادارے کھل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کورونا وائرس کی وجہ سے بندآج سکول کھلے گئے،آج کے روز نویں تابارہویں جماعت کے طلبا حاضر ہوں گے اور ایس اوپیز کا مکمل خیال رکھا جائےگا۔پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولز عید تک بند رہیں گے.

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر خوفناک صورت اختیار کرچکی ہے جس کے باعث کاروباری مراکز اور تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوکررہ گئیں ہیں، حکومت نے حالات کو مدنظر رکھتے طلبا کے کوآج سکول آنے کی ہدایت کی،نویں تابارہویں جماعت کے طلبا  ہفتے میں دو دن تعلیمی اداروں میں حاضری کو یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب کے تیرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند رہیں گے، نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء ہفتے میں دو روز آئیں گے، امتحانات شیڈول کےمطابق لیے جائیں گے،صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 19 اپریل کو تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 2 دن کھولا جائے گا، سوموار اور جمعرات کے ایام میں 9 تا12 ویں کلاسز کے طلبا تعلیمی اداروں میں حاضر ہوں گے۔

صوبائی وزیرتعلیم نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 13 اضلاع میں سکول کھو لیں جائیں گے، ان اضلاع میں لاہور،راولپنڈی،گجرات، گجرانوالہ،ملتان،بہاولپور،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،رحیم یار خان، شیخوپورہ اور ڈیرہ غازی خان شامل ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جامعات میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ نہم سے بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے دو روز سخت ایس او پیز اور پچاس فیصد حاضری کے تحت کھلیں گے، جبکہ بورڈ امتحانات  کے لئےنیا شیڈول جاری کیا جائے گا جو کہ 25 مئی کے بعد شروع ہونگے۔طلبا کوبورڈامتحانات کی تیاری کا موقع ملے گا۔

یونیورسٹی کے داخلے امتحانات کے شیڈول کے مطابق شروع کیے جائیں گے۔اے اولیول اور آئی جی ایس ای کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔ آٹھ فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں ادارے ایس او پیز کےمطابق کھلے رہیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer