(اکمل سومرو) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ باردانہ موبائل ایپ پر 78 ہزار کاشت کاروں نے رجسٹریشن کرا لی۔
ارفع کریم ٹاور میں چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظورکی زیرصدارت جائزہ اجلاس میں موبائل ایپ پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف و دیگر افسرشریک ہوئے۔اظفر منظور نے بتایاکہ ایپ سے کاشتکاروں کو لاک ڈاؤن کے دوران باردانہ کے حصول کیلئے اندراج کرانے میں بہت سہولت ملی ہے ،نئے نظام کے تحت اس سال پنجاب میں 389گندم خریداری مراکز رجسٹر ڈ ہوچکے ہیں۔
کاشتکاروں کو 6 لاکھ31 ہزار ٹن سے زائد گندم کاباردانہ جاری کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری کا ادائیگی ریکارڈ بھی پیمنٹ سکرول سسٹم کے تحت مانیٹر کیا رہا ہے۔