ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاؤن طویل ہونے سے تاجر برادری پریشان

لاک ڈاؤن طویل ہونے سے تاجر برادری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مجاہد مقصودبٹ کی زیرصدارت انجمن تاجران کا اہم اجلاس جوہرٹاؤن میں منعقد ہوا، تاجران نے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے حفاظتی تدابیر کیساتھ بازار اور مارکیٹس کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔    

جوہر ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس میں کورونا سے متعلق تاجروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تاجر رہنماؤں حاجی اشفاق احمد، حافظ سجاد ،محمد عرفان سونی، حافظ شیخ علاؤالدین نے شرکت کی۔ دیگر تاجر رہنماؤں میں ارشد خان، وقار علی، اعجاز بٹ، علی افضل، اعجازخان شامل تھے۔

صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ جس طرح علما کرام کیساتھ بیٹھ کر ایس او پیز بنائے گئے اسی طرح تاجر رہنماؤں کیساتھ مارکیٹس وبازار کھولنے کے حوالے سے ایس اوپیز بنائے جایئں۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جن تاجروں کو اجازت دی ان کے کاروبار بھی بند کرا دیئے گئے۔ مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ کورونا کی آڑ میں رشوت کا بازار گرم ہے، تاجروں کے پاس اب ادھار کی رقم بھی ختم ہوچکی ہے۔

مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ صبح 8 بجے سے 1 بجے تک ہول سیل مارکیٹیں جبکہ دوپہر 2 سے رات 8 بجے تک ریٹیل مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔ مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ تاجر برادری ایس او پیز پر مکمل عمل کرے گی۔

کورونا وائرس کےباعث لاہور سمیت ملک بھر میں  لاک ڈاؤن جاری ہے، تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز، سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا پہیہ جام ہے۔ اسی سلسلے میں لاک ڈاون کے دوران تاجروں نےصوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے اپیل کی ہے کہ حکومت مارکیٹوں کومحدود اوقات کارکےلیےکھولنے کی اجازت دے۔