ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرمیں گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی

شہرمیں گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ گراں فروشوں کےسامنے بے بس، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کارروائیاں اونٹ کے منہ میں زیرے کے متراف، 88 مجسٹریٹ شہر بھر میں صرف 39 ہزار 500 کے جرمانےکرسکے ۔

تفصیلات کے مطابق شہرمیں گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی،سرکاری نرخ یکسرنظر اندازمگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں نہ ہونے برابر ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہربھرمیں 88 مجسٹریٹ صرف56 مقامات پرخلاف ورزی ڈھونڈ سکے، جس پر39 ہزار500 روپے کے جرمانے کیے، 24 گراں فروشوں کےخلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیااور28 افراد کو حراست میں لیا گیا، صرف چھ افراد کوسرکاری نرخ نظراندازکرنے پر جیل بھیج دیا گیاجبکہ کورونا کے باعث شہر کی تقریباً تمام مارکیٹس میں سرکاری نرخ نظر انداز کیے جا رہے ہیں ۔

 گزشتہ ہفتے کی نسبت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا،مٹر کے ریٹ میں ایک ہفتے میں 48 روپے جبکہ لیموں ایک ہفتے میں 37 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، آلو دو روپے اضافے کے بعد 40, پیاز تین روپے اضافے کے بعد 38, ٹماٹر پانچ روپے اضافے کے بعد 45, بند گوبھی دو روپے اضافے کے بعد 22, میتھی 25 روپے اضافے کے بعد 55 فی کلو میں فروخت ہوا ،جبکہ ماڈل بازاروں میں لگائے گئے سہولت سٹالز پر سبزیاں ڈی سی ریٹس سے 5 سے 15 روپے فی کلو سستی فروخت کی گئی ۔

رمضان کے پیش نظر سہولت کریانہ سٹالز پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فی آئٹم 10 سے 30 روپے تک کمی سے فروخت ہوئیں، سبزیوں و پھلوں کے سرکاری نرخ بڑھنے سے ماڈل بازاروں میں بھی سبزیوں و پھولوں کے ریٹس میں خاصا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

دوسری جانب شہر لاہور میں میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا تاہم پولٹری فارمرز کاُ کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer