پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 182 کیس سامنے آگئے

پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 182 کیس سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) ترجمان پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں کوروناکے584کنفرم مریض ہیں۔ پنجاب میں کوروناوائرس کےمزید182کیس کے بعدتعداد3686ہوگئی  جن میں 701زائرین سنٹرز، 1531رائیونڈسےمنسلک افرادمیں ۔94قیدیوں، 1360 عام شہریوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہیں جبکہ 15 مارچ سے اب تک شہر میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئےاور پنجاب میں مجموعی تعداد41 تک پہنچ گئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 182 کیس رپورٹ ہوئے، کل تعداد 3686 ہو گئی۔ 701 زائرین سنٹرز، 1531 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 94 قیدیوں، 1360 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق  ہوئی۔ کیمپ جیل لاہور 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7، ڈی جی خان میں 9، بھکر میں 2، فیصل آباد، قصور اور بھکر میں ایک ایک قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

رائے ونڈ تبلیغی ارکان میں 155 نئے کیسز، رائے ونڈ مرکز میں 577، شیخوپورہ 12، منڈی بہاوالدین 17، سرگودھا 145، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی 30، اٹک 6، جہلم میں 41 تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوئی۔ ننکانہ 26، گجرات 10، گوجرانوالہ 21، رحیم یار خان 45، بھکر 63، خوشاب 23، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 22، لیہ 31، مظفر گڑھ 61، ناروال 26، بہاولنگر 13، فیصل آباد میں 18 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ خانیوال 6، ملتان میں 118، ساہیوال 8، بہاولپور میں 39 اور لودھراں میں 76 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

عام شہریوں میں 44 نئے کیس سامنے آگئے، عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 584 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 1، قصور 10، شیخوپورہ 13، راولپنڈی 157، جہلم 33، اٹک 9،چکوال 4، گوجرانوالہ 64، سیالکوٹ 56، ناروال 5، گجرات میں 149 شہریوں میں تصدیق ہوئی۔ حافظ آباد 11، منڈی بہاوالدین 12، ملتان 31، خانیوال 1، وہاڑی 35، فیصل آباد 36، چینیوٹ 8، ٹوبہ 7، جھنگ 10، رحیم یار خان 44، سرگودھا میں 19 شہریوں میں تصدیق ہوئی جبکہ میانوالی 11، خوشاب 4، بہاولنگر 8، بہاولپور 11، لودھراں 3، ڈی جی خان 21، لیہ، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس سے اب تک کل 41 اموات، 702 افراد صحت یاب، 17 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer