" کورونا وائرس دنیا کی سیاست بدل دے گا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں، یہاں امریکہ کی طرح روزانہ 2700لوگ نہیں مر رہے، عوام اللہ سے دعا کرے اللہ ہی اس وباء کو ختم کرے گا۔

لاہور یلوے سٹیشن پر راشن تقسیم  کرنے کی تقریب ہوئی،  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ، چیئرمین حبیب الرحمان گیلانی نے سٹیشن پر قلیوں میں راشن بیگزتقسیم کئے، شیخ رشید نے راشن تقسیم کرنے کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاوَن ایسا ہو کہ لوگ بھوک سے نہ مریں، غریب آدمی کو راشن مل رہا ہے،مسئلہ سفید پوش کا ہے، جو ہاتھ پھیلانا توہین سمجھتا ہے،  25 اپریل یا یکم مئی کو ریلوے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کریں گے، ریلوے آپریشن کیلئے لاک ڈاﺅن کا ختم ہونا ضروری ہے، لاہور میں لوگوں کو انکی ٹکٹیں گھروں تک پہنچائیں گے،این ڈی ایم اے کو مزید ضرورت پڑی تو ٹرینیں بارڈرز پر بھیجیں گے، انگریز نے 70 سال پہلے میڈیکل کوچز بنائی ہوئی تھیں۔

 انہوں نے کہا کہ کورونا دنیا کی سیاست بدل دے گا، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی دفعہ 144 کے تمام ملزم چھڑوائے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  سے اپیل ہے کہ وہ بھی دفعہ 144 کے ملزم چھوڑ دیں۔

شیخ رشید نےکہا کہ  آئی پی پیز ،شوگر،قرضہ لینے والوں کی رپورٹس لیک ہو چکی ہیں،عمران خان کا وعدہ ہے وہ ان کو نہیں چھوڑیں گے، اگر ملوث افراد کو چھوڑا گیا تو حکومت کا امیج خراب ہو گا۔

 وزیر ریلوے نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف میرےدوست ہیں،انہیں لیپ ٹاپ استعمال کرنا بھی نہیں آتا، شہبازشریف کو ایک دو اور پیشیوں پر دم درود کے صدقے چھوڑ دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے کی ہدایت پر قرنطینہ کیلئے خصوصی ٹرین چمن بھیجنے کی تیاری مکمل  کرلی گئی، ٹرین کی بوگیاں چمن اور تافتان بارڈر پر قرنطینہ سینٹر کیلئے استعمال ہو نگی، ٹرین اے سی بوگیوں میڈیکل بوگیوں اور پاور سٹیشن پر مشتمل ہو گی.

Sughra Afzal

Content Writer