ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکول بھی مالی خسارے کی زد میں آگئے

سرکاری سکول بھی مالی خسارے کی زد میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) حکومت کیلئے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت سرکاری سکولوں کو چلانا مشکل ہوگیا، پیف کے تحت چلنے والے سکولوں کو پانچ ارب روپے کے مالی خسارے کا سامنا ہے۔

پنجاب حکومت پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائے جانے والے سرکاری سکولوں میں فی طالب علم کے اخراجات اٹھا رہی ہے تاکہ بچوں کو بہترین تعلیم اور ماحول فراہم ہوسکے لیکن موجودہ حکومت کے آتے ہی پیف کے تحت چلنے والے سکول مالی خسارے کی زد میں ہیں، جس پر سکولوں کی انتظامیہ نے احتجاج بھی کیا کہ ان کے اخراجات زیادہ ہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے حکومت پنجاب سے مطلوبہ فنڈز اجراء کرنے کی استدعا کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیف کو مطلوبہ فنڈز مہیا نہ کیے گئے تو سکول حکومت کو واپس کردیئے جائیں گے، پیف کو 15 ارب روپے سے زائد کے فنڈز سالانہ مطلوب ہیں اور اب تک 11 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری ہوسکے ہیں جبکہ پیف کو 5 ارب روپے سے زائد کے خسارے کا سامنا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer