ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان کے نئے کھلاڑی ندیم بابر نادہندہ نکلے

وزیراعظم عمران خان کے نئے کھلاڑی ندیم بابر نادہندہ نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) صاف چلی شفاف چلی کانعرہ ہواپرانا، وزیراعظم کی نئی ٹیم میں شامل  معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سوئی ناردرن گیس کمپنی کے کروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے ۔

تحریک انصاف ملک سےکرپشن خاتمےکےلیےسابق حکومتوں کےخلاف سرگرم جبکہ اپنے ہی رہنما مختلف کمپنیوں کےنادہندہ نکلے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم  ندیم بابر کی نجی کمپنی سوئی ناردرن گیس کمپنی کی 80 کروڑ روپے کی مقروض ہے،ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی اور اوریئنٹ پاور کمپنی کے درمیان کروڑوں روپے کے واجبات کا تنازعہ چل رہا تھا، جو لندن کی عدالت تک جاپہنچا،  بین الاقوامی عدالت سےکیس جیتنے پرایس این جی پی ایل نے ندیم بابر کو ریکوری کا نوٹس جاری کیا،تاہم اس کے باوجود نہ ریکوری ہوئی اور نہ ہی کمپنی کا کنکشن منقطع کیاجاسکا۔

واضح رہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل اور سینئرجنرل مینجر سیلز نے کیس کی پیروی کی تاہم ندیم بابر کی بطور معاون خصوصی تعیناتی سے قبل عامر طفیل سے ایم ڈی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا جس میں معاون خصوصی نے اہم کردار ادا کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer