بلکھے گاؤں میں دیرینہ دشمنی پر یوسی چیئرمین سمیت 4 افراد قتل

بلکھے گاؤں میں دیرینہ دشمنی پر یوسی چیئرمین سمیت 4 افراد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) راوی بند کے قریب دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مقتولین میں گجرہ پورہ یوسی 108 کا چیئرمین محمد افضل بھی شامل ہے، آئی جی پنجاب عارف نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

پولیس کے مطابق یوسی 108 گجرپورہ کا چیئرمین محمد افضل اپنے گن مین محمد جمیل کے ہمراہ بلکھے گاؤں کے قریب سے گزر رہا تھا کہ موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے محمد افضل اور گن مین محمد جمیل موقع پر دم توڑ گئے، پولیس کے مطابق گن مین جمیل نے بھی فائرنگ کی جس سے ایک حملہ آورعدیل ہلاک ہو گیا جبکہ گولیوں کی زد میں آکر ایک راہگیر اجمل بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ ریاض سندھی گروپ اور صاحب گروپ میں دریائے راوی سے ریت نکالنے کے تنازع پر ہوئی، مقتول یوسی چئیرمین محمد افضل کا تعلق صاحب گروپ سے جبکہ حملہ آور عدیل کا تعلق ریاض سندھی گروپ سے تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer