فخر عمران:کینیڈین فلم پروڈیوسر جسبیر سنگھ کی مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس،انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور انڈین پنجاب کے فنکاروں کو ایک ساتھ ملا کر فلم بنائیں گے۔شوٹنگ انڈین پاکستانی پنجاب اور کینیڈا میں ہوگی جس کا آغاز رواں سال کے آخر پر ہو گا۔
پریس کانفرنس میں جسبیر سنگھ کا کہنا تھا کہ 8 سال سے پاکستان آرہا ہوں اور یہاں بہت محبت ملتی ہے، اسی وجہ سے ایسی فلم بنانے جارہے ہیں, جو دونوں اطراف کے پنجاب کے لوگوں کو پاس لائے، انکی کوشش ہے کہ پاکستانی اور انڈین فنکاروں کو ملا کر فلم بنائی جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کے حوالے سے سکرپٹ لکھا جا رہا ہے اور شوٹنگ انڈین پاکستانی پنجاب اور کینیڈا میں ہوگی جس کا آغاز رواں سال کے آخر پر ہو گا۔