گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کا سائز تبدیل کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کا سائز تبدیل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پرانی نمبرپلیٹس کا زمانہ ختم ہونے کو ہے، اب تین الفاط اور نمبرز والی یونیورسل پلیٹس گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر آویزاں کی جائیں گی۔ کیبنٹ کمیٹی نے یونیورسل پلیٹس کی منظوری دے دی۔

سیف سٹی کےآغازکے بعدموجودہ نمبرپلیٹس کی کیمرہ میں ریڈنگ میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے تھے جس کے بعدسیف سٹی حکام کی جانب سے ایکسائز حکام سے میٹنگز میں فیصلہ کیا گیا کہ پلیٹس کا سائز تبدیل کر کے بڑا کیا جائے اورنمبر پلیٹ پر3نمبرز اور 3 حروف ہونے چاہئیں جس پر ایکسائز کی جانب سے متعلقہ قانون میں ترمیم کے لیے سمری حکومت کو بھجوائی گئی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ڈی جی ایکسائزاکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ہرضلع کےنام سے نمبر پلیٹ جاری ہوتی تھیں لیکن اب پنجاب بھرکے لیے ایک ہی طرز کی پلیٹس جاری ہونگی ۔

اس کے لیے ای آکشن بھی شروع کی جائے گی اوریہ پلیٹس نمبرجاری ہونے کے بعد تیار کی جائیں گی جبکہ اس سے پہلے سیریزشروع ہونے سے قبل پلیٹس دفاترمیں بھجوادی جاتی تھیں۔ڈی جی ایکسائزکا کہنا ہے کہ چارکمپنیاں پری کوالیفکیشن کے عمل میں ٹینڈر کیلئے منتخب ہوچکی ہیں اورکم قیمت دینے والی کمپنی کو ٹھیکہ دیا جائے گا، اب لاہورکے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی نمبر پلیٹس بنانے کی فیکٹریاں لگائی جائیں گی۔