ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی ننگزیا میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت سے ملاقات، فرینڈ شپ سِٹیز فورم میں شرکت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ سیدمحسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے خطہ ننگزیا  (ننشیا)میں میں  ہونے والے تیسرے چائنہ فرینڈ شپ سٹیز فورم میں شرکت اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مقامی قیادت کے ساتھ ملاقات کے بعد سوشل پلیٹ فارم ٹویٹر پر  کہا ہے کہ  ننگزیا میں ہونے والے تیسرے چائنہ فرینڈ شپ سٹیز فورم میں پنجاب حکومت کے وفد کی قیادت کرنا انتہائی اعزاز کی بات ہے، جہاں ہم فخریہ طور پر مہمان خصوصی کے عہدے پر فائز تھے۔ 

محسن نقوی نے چین پاکستان دوستی کی گرمجوشی کے اظہار کے لئے چین پاکستان دوستی کا ایموجی اپنی پوسٹ میں شامل کرتے ہوئے مزید لکھا کہ  زراعت، صنعت، لائیو سٹاک اور ماحولیاتی اقدامات میں تعاون بڑھانے پر پارٹی کے سیکرٹری لیانگ یان شون اور چیئرمین ژانگ یوپو کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ محسن نقوی نے اس فورم میں شرکت کی ایک خوبصورت ویڈیو کلپ بھی اپنی پوسٹ میں شئیر کی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پانچ روزہ سرکاری دورہ چین کے دوسرے دن منگل کے روز صوبہ ننشیا پہنچے جہاں صوبائی دارالحکومت ین چوان میں ایئرپورٹ پر محسن نقوی اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، ابراہیم حسن مراد اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔