پاکستان کا انویسٹر اور ورک ویزا حاصل کرنا آسان کر دیا گیا

Special Investment Facilitation Counsel, Work visa, Investor visa, Pakistan relaxes visa policy for investors,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: غیرملکی کاروبارینوسیسٹرز اور ورکرز کے لئے پاکستان کا ویزا حاصل کرنا آسان تر کر دیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب ایس آئی ایف سی کی سفارش پر  6ماہ کیلئے بزنس ویزا فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے  ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی ۔غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تجارتی مقاصد  کیلئے ویزا پراسس میں بڑی سہولت  فراہم کر دی گئی۔

103ممالک کیلئے ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری لی گئی۔ پاکستانی مشن 5سال کیلئے بزنس ویزا 24گھنٹوں میں جاری کرنے  کے پابند ہوں گے۔ ایک سال کیلئے شارٹ ٹرم انویسٹر ویزا بھی24گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔

ایس آئی ایف سی کی سفارش پر تین سال کا انویسٹر ویزا 24گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔ 5سال کیلئے انویسٹر ویزا وزارت داخلہ 10دن میں جاری کرنے کی پابند ہوگی۔

2سال کیلئے ورک ویزا وزارت داخلہ سیکورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد ایک ماہ میں جاری کرے گی۔

سپیشل انوسمٹنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی کوششوں کے نتیجہ میں وفاقی کابینہ نے ویزا پالیسی میں ترامیم سرکولیشن سمری کے تحت منظور کر لیں۔