ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

26 انگلیوں کے ساتھ بچی کی پیدائش

26 انگلیوں کے ساتھ بچی کی پیدائش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں 26 انگلیوں کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کو مقامی افراد دیکھ کر حیران رہ گئے اور بچی کو ’دیوی کا اوتار ‘ قرار دینے لگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے علاقے بھرت پور میں 26 انگلیوں کے ساتھ بچی کی پیدائش ہوئی جس پر خاندانی افراد بچی کو لکشمی مانتے ہوئے خوشی کا اظہار کررہے ہیں، بچی پانچ کے بجائے 7، 7 ہاتھوں اور6 ، 6 ہاتھوں کی انگلیوں کے ساتھ پیدا ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بچی کی والدہ 25 سالہ سرجو دیوی ہیں جنہوں نے بچی کو حمل کے آٹھویں مہینے میں جنم دیا۔

طبی ماہرین نے بچی کی پیدائش کو جینیاتی بے ترتیبی قرار دیا ہے  اور ماہرین کی رائے ہےکہ 26 انگلیوں کے ساتھ بچی کی پیدائش معمولی بات ہے لیکن ایسے کیسز کی تعداد بہت کم ہی دیکھنے میں آتی ہے۔ڈاکٹر کے مطابق بچی مکمل طور پر صحت مند ہے، بس جینیاتی بے ترتیبی کے ساتھ پیدا ہوئی ہے۔

دوسری جانب بچی کے ماموں کا کہنا ہے کہ بچی کی پیدائش 26 انگلیوں کے ساتھ ہوئی ہے جو کہ دیوی کا اوتار ہے جس پر ہم بے خوش ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer