سولرسسٹم کےمیٹرزپرکڑی شرائط عائد

سولرسسٹم کےمیٹرزپرکڑی شرائط عائد
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شا ہد سپرہ :سولرسسٹم سےبجلی بنانےکےنیٹ میٹرنگ پراجیکٹ میں پی پی ایم سی رکاوٹ بننےلگی،پاورپلاننگ اینڈمانیٹرنگ کمپنی نےسولرسسٹم کےمیٹرزپرکڑی شرائط عائدکردیں۔
تفصیلات کے مطابق انسپکشن سرٹیفکیٹ کےباوجودبائی ڈائریکشنل میٹرزکی تنصیب نہ ہونےسےکنکشن التواکاشکار،صارفین کیجانب سےپی پی ایم سی انسپکشن سرٹیفکیٹ لینےکےباوجودمزیدشرائط لگادی گئیں۔
انسپکشن سرٹیفکیٹ کےباوجودپی پی ایم سی نےویریفکیشن سرٹیفکیٹ کااضافی بوجھ ڈال دیالیسکونےپی پی ایم سی سےانسپکشن سرٹیفکیٹ لینے کی شرائط عائدکی تھی،انسپکشن سرٹیفکیٹ کےحصول کےبعدبائی ڈائریکشنل میٹرزکومحفوظ کرلیاجاتاہے۔
لیسکوکےبعض دفاترنےبھی خودساختہ ایس اوپیزبناکرکیسزکوالتوامیں ڈال دیاہے،بعض دفاترمیں ٹیسٹ رپورٹ سمیت اضافی کوائف کوبھی طلب کیاجارہاہے،پی پی ایم سی کی شرائط کی وجہ سے صارفین کےکنکشنزمزیدالتواءکاشکارہونےلگے۔