تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کاسلسلہ جاری، جس کے باعث قیمتیں  بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

 عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق برینٹ کروڈ آئل 29 سینٹ اضافے کے ساتھ 94.86 ڈالر فی بیرل، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 53 سینٹ اضافے کے ساتھ 91.00 ڈالر فی بیرل جبکہ عرب لائٹ کروڈ آئل کی قیمت 97.50 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔خیال رہے کہ دنیا کی تین چوتھائی تیل کی قیمت کیلئے استعمال ہونے والے برینٹ فیوچرز کی قیمت میں جون میں سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے،عالمی منڈی کے دونوں بڑے کھلاڑی سعودی عرب اور روس نے اپنی پیداوار میں کٹوتیوں کو سال کے آخر تک بڑھا دیا ہے، جس کے ساتھ ساتھ چینی ریفائنریوں کی جانب سے مضبوط برآمدی مارجن کی وجہ سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

 ماہرین کے مطابق اوپیک کے رکن لیبیا کی جانب سے ایک مہلک طوفان کی وجہ سے اپنے 4 مشرقی تیل برآمدی ٹرمینل بند کرنے کی خبروں نے بھی تیل کی قیمتوں کو سہارا دیا۔ یاد رہے کہ چند دن قبل سعودی عرب نے   تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کا اعلان  کیا تھا، سعودی وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ  اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں خام تیل کی پیداوار تقریباً 90 لاکھ بیرل یومیہ ہوگی۔

  عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ   تیل پیداوار میں یہ کمی  دسمبر 2024  کے آخر تک جاری رہے گی،   تیل کی پیداوار کی یہ کمی مملکت کی جانب سے  اپریل میں  اعلان کردہ رضاکارانہ کمی کے علاوہ ہے،سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق سعودی عرب خام تیل کی یومیہ پیداوار میں دسمبر تک رضاکارانہ کٹوتی کرے گا۔

Ansa Awais

Content Writer