وقا ص احمد :نواب ٹاؤن کے علاقے میں سسرالیوں کا بہو پر بہیمانہ تشدد،شوہراحمدیارنےتشددکےبعدبیوی کوآگ لگادی۔
تفصیلات کے مطا بق آسیہ نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے،آسیہ 4 بچوں کی ماں ہے ۔
لواحقین کا مؤقف ہے کہ نواب ٹاؤن پولیس نے درخواست کے باوجود 2 دن تک مقدمہ درج نہ کیا ،عدالتی حکم پر مقدمہ درج کیا۔
متاثرہ خاتون کے بہنوئی کا مؤقف ہے کہ پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار نہ کیا ۔
ایف آئی آرکےمطا بق متا ثرہ خا تو ن کا کہنا ہے کہ شوہر احمد یار نے مجھے کمرے میں بند کرکے تشدد کیاہے۔