(ملک اشرف )تماشیل تھیٹر کو بند کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے تماثیل تھیٹر کو سیل کرنے کے خلاف درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹادی۔
جسٹس وقاص رؤف مرزا نے پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر تھیٹرز ایسوی ایشن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست واپس لینا چاہتا ہوں ، درخواست گزار نے ضلعی انتظامیہ کو بیان حلفی دئیے تھے وہ ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دے دیں ، درخواست میں ہوم سیکرٹری پنجاب ،کمشنر لاہور آئی جی پنجاب پولیس ،سی سی پی او اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔