لاہور،پو لیس کا پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن

لاہور،پو لیس کا پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد :لاہور پولیس آپریشنز ونگ پتنگ بازوں کے خلاف متحرک،پتنگ بازی سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کے مطابق دھاتی ڈور اور پتنگیں بنانے والوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں، رواں سال ابتک پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر4538 مقدمات درج کئے گئے،کارروائیوں کے دوران 4580ملزمان کو حراست میں لیا گیا،ملزمان سے77ہزار سے زائد پتنگیں،7ہزار793چرخی و پنی ڈور برآمدہوئی ۔

سٹی ڈویژن پولیس نے 1325،کینٹ 992 سول لائنز ڈویژن پولیس نے 459 مقدمات درج کئے،صدر ڈویژن پولیس نے 369،اقبال ٹاؤن625،جبکہ  ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے768 مقدمات درج کئےہیں۔

 ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی مشغلہ نہیں خونی کھیل،والدین اپنے بچوں کو اس سے باز رکھیں،آپ کی چند منٹ کی تفریح کسی کے لیے عمر بھر کا روگ بن سکتی ہے۔