(امانت گشکوری) چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نےپولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ پہنچے تو پولیس کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر کی تیاری کی گئی تھی جس پر چیف جسٹس نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اپنی ذمہ داری دل جمی سے ادا کریں، چیف جسٹس اپنی ذاتی گاڑی میں عدالت پہنچے،عدالت پہنچنے پر عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آپ لوگوں کا بہت شکریہ ، آپ لوگوں کا بہت سا تعاون چاہیے ، آج میری میٹنگز اور فل کورٹ ہے،آپ لوگوں سے تفصیلی ملوں گا۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ لوگ سپریم کورٹ خوشی سے نہیں آتے،لوگ اپنے مسائل ختم کرنے کیلئے سپریم کورٹ آتے ہیں,آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں ،یقینا کچھ لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے،انصاف کے دروازے کھلے اور ہموار رکھیں ،آنے والے لوگوں کی مدد کریں۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس جاری ہے،فل کورٹ اجلاس میں عدالت عظمی کے تمام ججز موجود ہیں اجلاس کے بعد فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت کرے گی۔