آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کی چیخیں نکل گئیں

آٹا،فی کلو،لاہور،کراچی،کوئٹہ ،اسلام آباد،سٹی42
کیپشن: Flour,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جہاں مشکلات بڑھنے لگیں وہیں گندم کے بحران نے بھی شہریوں کے ہوش اڑا دیئے۔
  کراچی سمیت ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، دس کلو آٹے کی قیمت آسمان سے بات کرنے لگی،تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آٹا 130روپے فی کلو فروخت ہونے سے شہریوں کی چیخیں نکل گئیں۔شہریوں کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت نے آٹے کی قیمت بَلند ترین سطح پر پہنچا کر 2 وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا۔ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھی تو چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ 

ملک میں آٹے کی قیمت 130روپے کلو تک پہنچ گئی۔ کراچی میں آٹا ملک میں سب سے مہنگا ہے، ایک کلو کی قیمت125سے130 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں110 روپے سے 116 روپے میں ایک کلو آٹا مل رہا ہے۔ اسلام آباد میں چکی کا آٹا125 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ کوئٹہ میں آٹے کی قیمت120روپے کلو ہوگئی۔ گوجرانوالہ میں چکی کا آٹا 130 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔