ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانگیرترین گروپ نے پی ٹی آئی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

Jahangir Khan Tareen,Imran Khan
کیپشن: Jahangir Khan Tareen,Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مخالفین تحریک انصاف کو بڑا دھچکا دینے کو تیار ہوگئے ہیں۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین کی جانب سے نئی پارٹی بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین نے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کی سربراہی میں نئی پارٹی بنانے پر کام شروع کردیا ہے، جسے یہ دونوں رہنما لیڈ کریں گے۔

پارٹی میں تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی شامل ہوں گے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی اراکین سے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے رابطے مکمل ہوگئے ہیں۔

قبل ازیں جنوبی پنجاب کی سیاست کے دو بڑے سیاسی رہنماﺅں کے درامیان 10 سال بعد ملاقات ہوئی۔ سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جہانگیر خان ترین اور پیپلزپارٹی کے رہنما ،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے لاہور میں ملاقات کی۔

اس سے قبل دونوں رہنماﺅں اپنے سیاسی فیصلے علیحدہ علیحدہ کر رہے تھے۔ دونوں رہنما کے درمیان ملاقات مخدوم سید احمد محمود کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی۔ پی ٹی آئی ایم این اے مخدوم مبین عالم کی بھی احمد محمود سے ملاقات ہوئی۔

جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود کی دعوت پر ان کے عشائیہ میں شرکت کی، جس کے بعد دونوں خاندانوں میں دس سال پر محیط ناراضی ختم ہوگئی۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ سیاسی تعاون پر اتفاق اورآنے والے الیکشن مل کر لڑنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔