ویب ڈیسک: کورونا سرٹیفکیٹ کاپوچھنا جرم بن گیا ، گاہکوں نے ریسٹورنٹ مینجر کی پٹائی کردی۔
آپ کا ویکسین سرٹیفکیٹ کہاں ہے؟ سوال پوچھنے پر نیویارک کے معروف ترین ریسٹورنٹ '' کارمین'' کی مینجر کو تین خواتین گاہکوں نے دھو ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک کے مشہور کارمین ریسٹورنٹ پر ریاست ٹیکساس کی رہائشی تین خواتین جب پہنچیں تو ایس او پیز کے مطابق 24سالہ مینجر نے داخلے کے لئے ان سے ویکسینشن کا ثبوت مانگا۔
ثبوت نہ دکھائے جانے پر مینجر نے انہیں آؤٹ ڈور سروس مہیا کرنے کی پیشکش کی جس پر مشتعل ہوگر تین خواتین مینجر پر پل پڑیں اور اسے مار مار کر بھوت بنا دیا۔ انتظامیہ نے انہیں بمشکل چھڑایا۔ زخمی خاتون مینجر کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جبکہ تینوں حملہ آور خواتین کے خلاف نیویارک پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔