ویب ڈیسک: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے واپس جانے پر میں بھی شائقین کرکٹ کی طرح مایوس ہوں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پہلے بھی پاکستان کرکٹ مشکل دور سے گزر چکی ہے، اب بھی ہم ہمت اور کوشش سے اس مشکل وقت سی نکل جائیں گے شائقین کرکٹ کو ہمیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
PCB Chairman Ramiz Raja has a message for Pakistan cricket fans pic.twitter.com/cwEfcQXxus
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 18, 2021
رمیز راجہ نے زور دیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اب محنت کر کے دنیا کی بہترین ٹیم بننا ہو گا تاکہ پوری دنیا ان کے ساتھ کھیلنے کے لئے آئے۔ہم میں اتنی ہمت اور اعتماد ہے کہ ہم اس مشکل وقت پر قابو پا سکتے ہیں۔ انشااللہ کرکٹ شائقین کی سپورٹ سے جلد اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی۔