نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ; سی سی پی او لاہور بھی میدان میں آگئے

CCPO talk
کیپشن: CCPO Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاک انگلینڈ سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی اختتام پذیر ہوگئی، مہمان ٹیم نے سکیورٹی خدشات پر اپنے  تحفظات کا اظہار کیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا اس حوالے سے کہنا تھا سکیورٹی  کا ایسا کوئی ایشو نہیں تھا جس کو بنیاد بنا کر نیوزی لینڈ نے میچیز کھیلنے سے انکار کیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان سے کرکٹ سیریز منسوخ کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم وطن واپس روانہ ہوگئی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں ایک ہفتے قیام کے بعد بغیر کوئی میچ کھیلے واپس گئی ہے،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا اس حوالے سے کہنا تھا نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ ٹی ٹونٹی میچیز کے لیے فُول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے، سکیورٹی کا ایسا کوئی ایشو نہیں تھا جس کو بنیاد بنا کر نیوزی لینڈ نے میچیز کھیلنے سے انکار کیا۔

سی سی پی او نے لاہر میں خونی کھیل پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے عوام سے اپیل بھی کی، پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کہ اکبری گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی پتنگیں اور دھاتی ڈور قبضہ میں لے لی،ملزم یاسین پشاور سے پتنگیں اور دھاتی ڈور لاہور سپلائی کرتا تھا، کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس میں پچاس ہزار سے زائد پتنگیں، ڈور اور خام مال قبضہ میں لے لیا ہے۔

ملزم یاسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے، جلد دوسرے ملزم عمران کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، ہم نے نیوزی کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی. وزیر اعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ ہماری سیکورٹی انٹیلیجنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی سیکورٹی تھریٹ نہیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer