نیوزی لینڈ کے ایک فیصلے نے پی سی بی کو کروڑوں کا چونا لگادیا

Pak Vs Nz - Babar Azam / Tom Latham
کیپشن: Babar Azam / Tom Latham
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی خدشات کے باعث دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کروڑوں کا مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کے بعد لاہور میں 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جانے تھےلیکن دورہ منسوخی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ کو ڈیڑھ ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا،  نیوزی لینڈ کرکٹ کے خلاف یہ معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اٹھانے سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔آئی سی سی نے ان معاملات میں کبھی کچھ نہیں کیا، اس کے علاوہ بھارتی لابی آئی سی سی میں مضبوط ہے جس کی وجہ سے پی سی بی کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف معاوضے کا کوئی کیس جیتنا آسان نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ 2003 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہا تھا  پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اب انگلینڈ  ٹیم کا دورہ کرنے کی بہت کم امیدیں ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم نے اس سے قبل 2005 میں پاکستان میں انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer