ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ آسٹریلیا کا بھی پاکستان کے حوالے سے اہم بیان آگیا

Earl Eddings and justin langer australian cricket heads
کیپشن: Earl Eddings / justin langer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آسٹریلیا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے رابطے میں ہیں پاکستان کے دورے کے حوالےسے جلد بازی میں فیصلہ نہیں کریں گے۔

 رپورٹ کے مطابق ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے پاکستان کے دورہ منسوخی سے آگاہ ہیں تاہم ہم جلد بازی میں دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ نہیں کریں گے۔ ہم نیوزی لینڈ سے بھی اطلاعات کا تبادلہ کریں گے جب کہ سیکیورٹی ماہرین کا مشورہ بھی اہم ہو گا دیگر سیکیورٹی ایجنسیز سے بھی اطلاعات حاصل کریں گے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے 1998 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ آسٹریلیا کو اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان میں 2 ٹیسٹ ،3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے جبکہ  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔