ای چالان کی وصولی کے طریقہ کار کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

e challan system in pakistan
کیپشن: e challan system
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سیف سٹی کیمروں کےذریعے کیےگئےای چالانوں کی وصولی کے طریقہ کار کیخلاف درخواست21ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر، لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے تحریری جواب طلب کررکھا ہے۔
  تفصیلات کے مطابق  جسٹس شمس محمود مرزا21 ستمبر کو ایڈووکیٹ قاضی مصباح کی درخواست پرسماعت کریں گے۔ درخواستگزار نے پنجاب حکومت، آئی جی، سیف سٹی اٹھارٹی سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں کے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت چالان کیے جاتے ہیں۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ای چالان اور نادہندگان سے زبردستی وصولی کا کوئی قانون موجود نہیں۔

ای چالان صرف بطور شہادت استعمال ہو سکتے ہیں، نادہندگان کے چالان متعلقہ مجسٹریٹ کو بھجوانا قانونی تقاضا ہے۔ متعلقہ مجسٹریٹ ہی چالان پر سمری ٹرائل کرکے جرمانہ یا بری کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ نادہندگان کو زبردستی روک کر جرمانہ وصول نہیں کیا جا سکتا۔ اسمبلی سے قانون منظور کروائے بغیر سیف سٹی کے ذریعے ای چالان اور جرمانوں کی وصولیاں نہیں ہوسکتیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ای چالان اور نادہندگان سے وصولیوں کا طریقہ کار کالعدم قرار دے۔