ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ملتان موٹروے پر ڈرون کیمروں کا استعمال شروع

Motorways police to use drone cameras
کیپشن: Motorways police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: موٹر وے پولیس کی جانب سے لاہور سے ملتان جانے والی موٹر وے پر پٹرولنگ کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جانے لگا۔

  تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس کی جانب سے لاہور سے ملتان جانے والی موٹر وے پر پٹرولنگ کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جانے لگا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق ڈرون کیمروں سے موٹر وے پر ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزیوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔ موٹر وے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک کنٹرول کرنے اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔  موٹر وے پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈرون کیمروں کا استعمال جرائم کی روک تھام کے لیے بھی مدد فراہم کرے گا۔